افغانستان حکومت کا آج بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان

61

افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں آج بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

حکومتِ افغانستان نے شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد آج مملکت میں عید الفطر منائی جائے گی۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }