عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی یوکرین کے دورے پر پہنچیں۔
انجلینا کو یوکرینی بچوں سے کھیلتے اور انہیں بہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران اداکارہ کی یوکرین کے شہر لوویو میں کافی آرڈر کرتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ ان کے اس دورے کا مقصد جنگ سے متاثرہ یوکرینی مہاجرین سے ملاقات کرنا اور ان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کرنا ہے۔
انجلینا کے اس اچانک دورے پر دنیا بھر میں موجود ان کے پرستار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔