جنرل قمرجاویدباجوہ کاشیخ محمدبن زاید سے اظہارتعزیت
ابوظہبی(اردوویکلی)::آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ متحدہ عرب امارات اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پرتعزیت کااظہار۔آرمی چیف آج متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں امارات کے نئے صدرعزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان سے انکے بھائی اورصدرشیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیااور شیخ خلیفہ بن زاید کے درجات کی بلندی اورمغفرت کی دعاکی۔آرمی چیف کی پیلس آمدپراماراتی صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔