فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے پر دو سال قید، 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

78

مصر کی تاریخ میں پہلی بار فیس بک اکاؤنٹ ہیکنگ پر سزا سنائی گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کو مسجد کے خطیب اور امام کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے پر دو سال قید، ایک لاکھ مصری پاؤنڈ ۰(تقریباً 11 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ اور رہائی پر 5 ہزار پاؤنڈ ( تقیباً 55 ہزار پاکستانی روپے) ضمانت پیش کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

عرب ویب سائٹ سبق میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر قاہرہ کے ایک محلے کی مسجد کے خطیب اور امام کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے میں شکایت درج کی گئی۔

امام مسجد نے درج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ کسی شخص نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا اور جعلی تصاویر شائع کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

تفتیشی ادارے نے ہیکر کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کر دیا۔

Advertisement

مصر میں طنطا کی عدالت نے سائبر کرائم کی مختلف دفعات کی بنیاد پر ہیکر کو مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت کا کیس کی سماعت کے بعد ریمارکس میں کہنا تھا کہ ’سائبر کرائم قوانین کے مطابق کسی بھی دوسرے شخص کا ای میل، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے والا ہر شخص مجرم قرار دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }