مشفق الرحیم حج کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز چھوڑنے کو تیار

70

بنگلہ دیش کے کرکٹر مشفق الرحیم نے حج ادا کرنے کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے ، بی سی بی نے بھی اجازت دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشفق الرحیم کو چھٹی دے دی ہے، تاکہ وہ جولائی میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں.

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز ممکنہ طور پر 22 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے سے محروم رہیں گے.

بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا سیریز سے پہلے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ وہ اس سال حج کرنا چاہتے ہیں۔

جب اس کی تصدیق ہوئی تو اس نے ہمیں ایک خط دیا کہ وہ رخصت چاہتے ہیں۔ ہم نے اسے وقت دے دیا ہے۔ ہم نے ابتدائی طور پر سوچا تھا کہ وہ دورے کے کچھ حصے کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن وہ پورے دورے کے لیے باہر ہیں۔

بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

بنگلہ دیش رحیم کے تجربے کی کمی محسوس کرے گا، جو حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں 5000 رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بنے۔

رحیم کے علاوہ، ٹورنگ پارٹی پہلے ہی انجری مسائل کی وجہ سے اپنے چار دیگر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کر رہی ہے۔

تسکین احمد کندھے کی تکلیف کے باعث ایکشن سے باہر ہیں جب کہ مہدی حسن میراز، شرف الاسلام اور نعیم حسن کے ہاتھ کی انجری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }