رٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے پر سابق میڈیم فاسٹ بالر تنویر احمد نے ایک وڈیو بیان میں رمیز راجہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد زیادہ تر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ان کے فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔
تاہم رمیز راجہ کی جانب سے ریٹائرڈ کرکٹر کی پنشن میں اضافے کے تازہ ترین اعلان نے تنویر کو متاثر کیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایسا قدم اٹھانے پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی تعریف کی۔
میں پی سی بی کی شاذ و نادر ہی تعریف کرتا ہوں کیونکہ میں ان کی پالیسیوں کو نہیں سمجھ سکتا۔ لیکن، ریٹائرڈ کرکٹرز کی پنشن بڑھانے کا ان کا فیصلہ قابل ستائش ہے،” سابق کرکٹر نے کہا۔
سابق بالر تنویر احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ لینے کا کریڈٹ رمیز بھائی کو جاتا ہے۔ اس سے کرکٹرز کو بہت سے طریقوں سے مدد ملے گی.
Advertisement
Ramiz bhaizabardast pic.twitter.com/RKDYyaDO9n
— Tanveer Ahmed (@ImTanveerA) May 19, 2022
تنویر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پنشن حاصل نہیں کریں گے، کیونکہ صرف 60 سال سے زائد عمر کے ریٹائرڈ کرکٹرز ہی اس رقم کے اہل ہیں۔
راضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا تھا کہ 10 یا اس سے کم ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو اب 142,000 روپے ماہانہ پنشن ملے گی، 11 سے 20 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 148,000 روپے ملیں گے۔
اور 21 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 154000 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔