– بول نیوزفاسٹ بولر محمد حسنین  نے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دیدیا

122

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کا لاہور میں آئی سی سی کی  منظورشدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ  مکمل ہوا تاہم پی سی بی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی کا فیصلہ جون کے پہلے ہفتے میں  متوقع ہے۔

محمد حسنین کے باولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے کام کیا، ایکشن ری ماڈل ہونے کے  بعد کم از کم دو بار محمد حسنین کا ایکشن قانونی آیا۔

ذرائع کے مطابق  حوصلہ افزاء رپورٹ کے بعد  محمد حسنین کا باضابطہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کو  آئی سی سی نے نہیں ایک ممبر بورڈ نے رپورٹ  کیا تھا ،  ممبر بورڈ کے رپورٹ کرنے کی وجہ سے آئی سی سی کو ایکشن ٹیسٹ کرانے کے لیے  کہنا ضروری نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محمد حسنین کے بولنگ  ایکشن کو  درست کر کے آئی سی سی کو  مطلع کرنا ہے،اب بولنگ ایکشن کی درستگی کے بعد پی سی بی آئی سی سی کوآگاہ کر دے گا ۔

 یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بی بی ایل میں رپورٹ ہوا تھا تاہم  لاہور کی بائیو مکینک لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }