پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث سیریز ملتوی کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ کے باعث سیریز کے لیے ملتان بیک اپ وینیو تھا تاہم ملتان میں بھی سیریز کروانے کے لیے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے اگلے دو سے تین روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہے۔ پی سی بی نے بیک اپ کے لیے ملتان وینیوز کی نشاندہی کی تھی۔
Advertisement
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاجسٹک مسائل کے باعث ملتان میں بھی میچز کرانے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز ابھی تک شیڈول کے مطابق ہیں ۔ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت سے ایڈوائس لی جائے گی۔ سیکیورٹی حکومت فراہم کرتی ہے اس لیے حکومت سے رابطہ کریں گے۔