شاداب خان بھی طوبیٰ حسن کی لیگ اسپن بولنگ کے معترف

125

شاداب خان بھی طوبیٰ حسن کی لیگ اسپن بولنگ کے معترف

قومی مینز ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان بھی ویمنز ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن کی بولنگ کے معترف ہوگئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے اپنے ڈیبیو میں ہی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

طوبیٰ حسن نے  سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ان کے اسپیل میں ایک میڈن اوور بھی شامل تھا۔

طوبیٰ حسن کی لیگ اسپن بولنگ کے سب دیوانے ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان بھی ان کی بولنگ کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement

نائب کپتان شاداب خان کا سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبیٰ حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اور اسٹار بننے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبردست بولنگ طوبیٰ حسن ، یہ ایک اعلیٰ معیار کی لیگ اسپن ہے جبکہ آخر میں ہیش ٹیگ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بیک آر گرلز، پاکستان زندہ آباد‘۔

واضح رہے کہ طوبیٰ حسن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو میں بہترین بولنگ فگر کے ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹربھی بن گئی ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا جبکہ اس میچ میں ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن کو ہی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }