ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے تربیتی کیمپ کا ااعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا،مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیریز رااولپنڈی سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے۔
Advertisement