پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم 4 جون سے شروع ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 2 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے روانہ ہوگی۔
ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے پولینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔
دوسرا میچ بھی 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔
5 جون کو پاکستان دو میچز کھیلے گا۔پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے میزبان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔
#5DaysToGo
Advertisement
Teams:
Men: India, Malaysia, Pakistan, Poland and Switzerland
Women: India, Poland, South Africa, Switzerland and Uruguay>>Swipe>> for one of the most memorable images from the #Hockey5s event at the @BuenosAires2018, featuring @hockeymalaysia
More details
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) May 30, 2022
بعد ازاں 5 جون کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ قومی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہوں گے جبکہ منتخب کیے گئے دس رکنی اسکواڈ میں وقار یونس (گول کیپر)، احتشام اسلم، عقیل احمد، محمد مرتضیٰ یعقوب، تنظیم الحسن (کپتان)، ارشد لیاقت، حسان امین، ابوذر، عبدالرحمان اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔