– بول نیوز

103

نیپال طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام 22 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز لاپتہ ہونے والے طیارے کی پہاڑ پر گرکر تباہ ہونے کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی ہے، بدقسمت طیارہ نیپال کے ضلع موستانگ کے پہاڑپر گر کر تباہ ہوا۔

اس تناظر میں ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے میں سوار تمام 22 مسافروں کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس بھی حاصل کرلیا جسے بیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔جائے حادثے سے ملنے والی تمام لاشوں کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کےذریعے بیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ جائے حادثہ پر لگ بھگ پچاس سے ساٹھ ریسکیو اہلکار تعینات ہیں تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن اور لاشوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی جارہی ہے جس کے تحت اہلکاروں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔

ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ طیارے کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }