سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بھارت کے نئے تیز گیند باز عمران ملک کا موازنہ پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس سے کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بریٹ لی نے کہا کہ عمران ملک کو دیکھکر جو سب سے پہلے میرے ذہن میں آتا ہے وہ وقار یونس ہیں۔
عمران ملک کا سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2022 میں شاندار سیزن رہا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد، عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بریٹ لی نے کہا کہ میں ان کا ایک بڑا پرستار ہوں، میرا خیال ہے کہ وہ ایک مدمقابل، ایک اعلی آدمی ہے، جو ماضی میں بہت سے تیز گیند بازوں کی طرح دوڑتا ہے۔
جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے آئی پی ایل 2022 میں 14 میچز میں 20.18 کی اوسط سے 9.03 کی اکانومی کے ساتھ 22 وکٹیں حاصل کیں۔
Advertisement
آئی پی ایل میں انہوں نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ گجرات ٹائٹنز کے خلاف کیا ا جب انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔