سابق  معروف انگلش کرکٹر انتقال کر گئے

126

انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز جم پارکس، جنہوں نے 1954 سے 1968 کے درمیان 46 ٹیسٹ کھیلے تھے، 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے پیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے گھر میں گرنے کے بعد 31 مئی  کو تھنگ ہسپتال میں جم پارکس  کا انتقال ہو ا، اپنی موت کے وقت جم پارکس انگلینڈ کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

ان کے کلب  سسیکس نے ایک بیان میں کہا  کہ سسیکس کرکٹ کو جم پارکس کی 90 سال کی عمر میں موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے۔

جم پارکس 1930 میں پیدا ہوئے ،انہوں نے  18 سال کی عمر میں سسیکس کے لیے ڈیبیو کیا اور کاؤنٹی کے لیے 739 فرسٹ کلاس میچز ، 132 لسٹ اے  میچز کھیلے۔

واضح رہے کہ ایک بلے باز کے طور پر جم پارکس نے انگلینڈ کے لیے 32 کی اوسط سے تقریباً 2,000 رنز بنائے جس میں  دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }