آکاش چوپڑا   کی بھارتی ڈریم ٹیم سے دو بڑے نام آؤٹ

61

بھارت کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے لیے اپنی پسندیدہ  بھارتی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کچھ بڑے ناموں کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا  اورکچھ حیران کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

اکاش چوپڑا نے کہا کہ پہلا نام جو میں رکھ رہا ہوں وہ کے ایل  راہول ہے،وہ 15-17 اوورز تک کھیل سکتے ہیں، اس سال انہوں نے 600 سے زیادہ رنز بنائے اور میں نے ایشان کشن کو شامل کیا ہے اگر آپ اس کے نمبر دیکھیں گے تو آپ کہیں گے کہ ایشان کشن کے لیے یہ اتنا برا سیزن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نمبر 3 پر، میں نے راہول ترپاٹھی کو رکھا ہے،اس نے یہ بہت اچھا کھیلا، اسٹرائیک ریٹ ب اچھا ہے اور میچ جیتنے والی پرفارمنس دی۔

اکاش چوپڑا نے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کے کپتان کے طور پر شامل کیا  ہےکیونکہ انہوں نے گجرات ٹائٹنز کو ان کے پہلے ایڈیشن میں ٹرافی جیتنے میں رہنمائی کی۔

Advertisement

اکاش چوپڑا نے کہا کہ اس کے بعد میں نے دنیش کارتک کو جگہ دی ہے اور وہ میرے وکٹ کیپر بھی ہیں اور بولنگ اٹیک کے لیے،انہوں  نے اویش خان، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد شامیاور یوزی چاہل کا انتخاب کیا ہے۔

اکاش چوپڑا کی ڈریم ٹیم میں کے ایل راہول، ایشان کشن، راہول ترپاٹھی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا (کپتان )، دنیش کارتک، کرونل پانڈیا، یوزویندر چہل، محمد شامی، اویش خان، ارشدیپ سنگھ، سنجو سیمسن، دیپک ہوڈا، کلدیپ یادو، ہرشل پٹیل، جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }