آئی پی ایل کی تین فرنچائزز یو اے ای ٹی ٹوئنٹی  لیگ میں شامل

63

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کو یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پہلے اپنے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی تین فرنچائزز یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شامل ہوں گی، ان فرنچائزز کو پہلے اپنے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت ہوگی،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے موجودہ آئی پی ایل اسکواڈ سے چار کھلاڑیوں کو چن سکتے ہیں۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے یہ اجازت آئی پی ایل فرنچائزز کو اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے دی ہے، یہ تینوں ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں جیسے کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، ٹم ڈیوڈ اور دیگر کو برقرار رکھیں گی۔

ای سی بی کے سیکرٹری جنرل مبشر عثمانی نے  کہا کہ ہر فرنچائز کو ڈرافٹ یا نیلامی سے باہر اپنی پسند کے چار کھلاڑیوں پر دستخط کرنے کی اجازت ہوگی جس کا فیصلہ ہم بعد میں کریں گے،یہ کوئی بھی کھلاڑی ہو سکتا ہے جس کے ہوم بورڈ سے این او سی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہے کہ آیا اس لیگ کا ڈرافٹ ہوگا یا نیلامی، تاہم نیلامی کے زیادہ امکانات ہیں۔

Advertisement

نئی متعارف کرائی جانے والی لیگ 2023 میں جنوری کے اوائل اور فروری کے وسط میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }