دو بار کے بڑے چیمپیئن گولفر ڈسٹن جانسن نے پی جی اے ٹور کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ وہ سعودی فنڈ سے چلنے والی گالف انویٹیشنل سیریز میں کھیل سکیں۔
سابق عالمی نمبر ایک ڈسٹن 255 ملین ڈالرز کی نئی سیریز کے تمام آٹھ ایونٹس کھیلیں گے، جو جمعرات کو لندن کے قریب سنچورین کلب میں شروع ہوگی۔
گولفر 37 سالہ جانسن نے 2007 میں پی جی اے ٹور میں شمولیت اختیار کی اور وی اپنے کیریئر میں 74 ملین ڈالرز جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری زندگی نہیں کھیلنا چاہتا، اس سے مجھے وہ کرنے کا موقع ملتا ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔
ماسٹرز چمپئین سال 2020 کے فاتح ڈسٹن جانسن نے نئی سیریز میں کھیلنے کے لئے رائڈر کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے.
Advertisement
سعودی عرب کی اس نئی سیریز میں کھیلنے کے لئے گولفر ڈسٹن جانسن کو 150 ملین ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
ڈسٹن جانسن نے اپنے پانچ میں سے دو بڑے مقابلے جیت چکے ہیں جس میں امریکہ کے شہر مشی گن میں ہونے والی سیریز بھی شامل ہے۔
ڈسٹن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رائیڈر کپ ناقابل یقین ہے اور میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، لیکن آخر کار میں نے فیصلہ کیا کہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہترین ہے۔
گولفر نے مزید کہا کہ تمام چیزیں تبدیلی کے تابع ہیں اور امید ہے کہ کسی وقت یہ بدل جائے گا اور مجھے دوبارہ ایسا کرنے کا موقع ملے گا۔