سخت گرمی میں پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہوگا

99

سخت گرمی میں پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہوگا

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ملتان میں سخت گرمی کے باوجود کرکٹ کا بخار بھی اپنے عروج کو پہنچ گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم کو سخت موسم سمیت کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے صرف ایک روز کی پریکٹس ہی میئسر آئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے ملتان میں آغاز ہونے جارہا ہے جبکہ شاہین بھی کیریبیئنز کا جوش ٹھنڈا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 4 بجے کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم کریں گے اور نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں انِ فارم امام الحق اور فخر زمان جیسے بیٹر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ عبداللہ شفیق دیں گے۔

علاوہ ازیں ٹیم میں کم بیک کرنے والے شاداب خان بھی موجود ہیں جو انجرڈ ہونے سے قبل پی ایس ایل 7 میں اچھی فارم میں نظر آئے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ، حارث رؤف اور وسیم جونیئر جیسے بولرز موجود ہیں جو کیریبیئنز کی وکٹیں اڑانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی تھی جس کے بعد دو دن انہوں نے جم کر پریکٹس کی جبکہ مہمان ٹیم براستہ اسلام آؓباد پیر کو ملتان پہنچی ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ملتان کے گرم موسم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ یہاں ہوا چل رہی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم گرمی کی شدت کو محسوس نہیں کرتے ہیں، جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو اتنا گرم نہیں تھا جتنا ہم نے سوچا تھا کہ ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ٹیم کے طور پر میں سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ ہم ملتان میں 14 سال میں پہلی بار کھیل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ مقامی شائقین اپنے ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو یکساں طور پر سپورٹ کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ آج، دوسرا 10 جون اور تیسرا 12 جون کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }