آئی سی سی سپر لیگ، پاکستان اور نیدرلینڈز انیس سال بعد مد مقابل ہوں گے

46

پاکستان اور نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیمز انیس سال بعد مدِمقابل ہوں گی۔ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تینوں ون ڈے میچز روٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں بورڈز کی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا لیگ یورپی ممالک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جولائی 2020 میں ہونا تھی تاہم، کورونا کی وجہ سے ملتوی کرناپڑی۔ اس کے انعقاد کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تینوں میچ  روٹرڈیم کے وی او سی کرکٹ گراؤنڈ مین بالترتیب 16، 18، 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمز آخری مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ 2003 میں مدِمقابل آئی تھیں۔ جب گرین شرٹس نے 97 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔

یاد رہے، ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان نے ابھی تک 12 میں سے 6 میچز جیتے ہیں۔ نیدرلینڈز نے 10 میں سے 2 بار فتح اپنے نام کی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشل کرکٹ کا کہنا ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے سیریز کا ری شیڈول ہونا خوش آئند ہے۔ میچز نیدرلینڈ سمیت یورپی ممالک میں کرکٹ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کا سیزن 2021-22شاندار رہا۔ ہم پراعتماد ہیں کہ قومی کرکٹرز بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے میزبان ملک کے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }