کسی نے بھی اب تک وکی کوشل کا مکمل ٹیلنٹ نہیں پہچانا، انوراگ کیشپ

60

کسی نے بھی اب تک وکی کوشل کا مکمل ٹیلنٹ نہیں پہچانا، انوراگ کیشپ

بھارتی فلمساز انوراگ کیشپ کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی اب تک وکی کوشل کا مکمل ٹیلنٹ نہیں پہچانا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکی کوشل اب تک وہی مخلص لڑکا ہے، وہ بدلا نہیں ہے، وہ ہمیشہ سے محنتی تھا۔

انوراگ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے بیچ میں ہم کہتے تھے وکی ڈانس کرکے دکھا، اب لوگ اسے ڈانس کرنے کے پیسے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اب تک اسے مناسب ایکشن رول میں کاسٹ نہیں کیا، اس سے اچھا کوئی نہیں ہے، وہ شام کوشل کا بیٹا ہے، وہ جب سے بچہ تھا تب سے ایکشن کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ وکی کوشل نے انوراگ کیشپ کی فلم ‘گینگز آف واسع پور’ سے اپنے کیریئر کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا تھا۔

انہوں نے اداکاری میں اپنا کیریئر بھی انوراگ کی فلموں ‘رمن راگھو 2.0’ اور ‘من مرضیاں’ سے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }