سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن جیل جانے سے بچ گئے

45
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن جیل جانے سے بچ گئے۔

امریکی عدالت کی طرف سے اولسن کو پروبیشن پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق امریکی سفیر کو عدالت کی طرف سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ان کو قید کی سزا نہیں دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ اولسن امریکی عدالت میں جمعے کو پیش ہوئے، گزشتہ سال انہوں نے 2 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کے ایک سال کے اندر قطر کے لیے لابنگ کرنے اور تیسرے فریق سے ملنے والے سفری فوائد کو ظاہر کرنے میں ناکام رہنے کا اعتراف کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولسن کو 6 ماہ تک کی قید ہو سکتی تھی، بظاہر امریکا کے لیے ان کی خدمات اور پلی بارگین نے قید کو روکا۔

رچرڈ اولسن 2016 میں محکمۂ خارجہ سے ریٹائر ہوئے، ان کا کیریئر 34 سال تک محیط رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }