نئےپاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

سفارتی اسناد کی کاپیاں وزارت خارجہ یواے ای میں پیش کر دیں

165
ابوظہبی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے نامزد سفیرجناب فیصل نیاز ترمذی نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔فیصل نیاز ترمذی نے اسلامی  جمہوریہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی اسناد کی کاپیاں آج جناب عبداللہ محمد البلوکی، قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کوپیش کیں ۔
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اس سے قبل جمہوریہ کرغزستان میں (2018-2019) کے دوران پاکستان کے سفیر اور شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل (2013-2018) کے دوران خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ان کی دیگر سفارتی ذمہ داریوں میں اشک آباد، ترکمانستان (1996-1999)، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن، جنیوا، سوئٹزرلینڈ (2003-2007) اور ابوظہبی، متحدہ عرب امارات (2007-2010) شامل ہیں۔ وزارت خارجہ میں اپنے دور میں انہوں نے کثیرالجہتی، دوطرفہ، قونصلر اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں نبھائیں ۔
متحدہ عرب امارات میں تعیناتی سے قبل سفیر فیصل نیازترمذی وزارت امور خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و امریکہ کی دوہری ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں ۔ اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل (کشمیر)، خارجہ سیکرٹری کے دفتر کے ڈائریکٹر (پرسنل و پروٹوکول کے ڈپٹی چیف کے علاوہ بھارت، افغانستان، وسط ایشیائی جمہوریہ اور مشرق وسطی کے ڈیسک آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن، برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }