مقبوضہ کشمیر؛ ایک نوجوان شہید، دو گرفتار
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا ہے جب کہ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
Advertisement
دوسری جانب بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے 2 اورکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے، بھارتی پولیس نے فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار افراد کی شناخت عدنان شفیع بٹ اور یاور رشید شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پلوامہ کے رہائشی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہدین کا ساتھی قرار دیا ہے۔