چار پاکستانی کھلاڑی ’دی سکسٹی‘ ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں شامل
محمد عامر، عماد وسیم، اعظم خان اور قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم ’دی سکسٹی‘ ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں شامل ہوگئے ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن کا حصہ بن گئے ہیں۔
سکسٹی ٹورنامنٹ نے ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے جس میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
Here are the power packed Men’s squads for #CricketsPowerGame. Not long until the newest format gets under way in St Kitts. See you there from 24 to 28 August
Read more: https://t.co/J82CK49Y3Q pic.twitter.com/HmEfG5VOpd
Advertisement
— THE 6IXTY (@6ixtycricket) July 28, 2022
ان کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر، آل راؤنڈر عماد وسیم، وکٹ کیپر اعظم خان اور قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم شامل ہیں۔
محمد عامر اور عماد وسیم جمیکا تلہوا کی نمائندگی کریں گے جبکہ اعظم خان کی خدمات بارباڈوس رائلز نے حاصل کرلی ہیں۔ قاسم اکرم سینٹ کٹس کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا سکسٹی ٹورنامنٹ جدید کھیل میں ایک نیا موڑ لانے والا ہے کیونکہ یہ فارمیٹ بقیہ تمام فارمیٹ سے مختلف ہے۔
Advertisement
اس فامیٹ میں ہر ٹیم کے پاس 6 وکٹیں موجود ہوں گی جبکہ میچ میں پہلی 12 گیندوں پر چھکے والی ٹیم کو ایک اضافی پاور پلے اوور ملے گا۔
Advertisement
یہ ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جس کے میچز 24 سے 28 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔
Advertisement