ہوائی جہاز بنانے والی معروف کمپنی ائیر بس کے وہیل نما کارگو جہاز نے پہلی مرتبہ ایشیا کی زمین پر لینڈنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیاروں میں سے ایک ’بیلوگا‘ نامی اس جہاز نے ممبئی کے ممبئی چھترپتی شیواجی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اس جہاز کا ڈیزائن بیلوگا وہیل سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے اس کا نام بھی بیلوگا رکھا گیا ہے۔
بھارت کے شہر ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلوگا جہاز نے لینڈ کرتے ہی عملے اور مسافروں کی توجہ حاصل کر لی۔
ائیر بس کا بیلوگا جہاز بڑے سائز کی وجہ سے ائیر کارگو کی نقل و حمل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ایئربس کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ٹرانسپورٹ طیارے 1990 کی دہائی کے وسط سے کمپنی کی اپنی صنعتی ہوائی جہاز کی ضروریات کے لیے کام کر رہے ہیں، اور آہستہ آہستہ چھ نئی نسل کے بیلوگا ایکس ایل ورژن کے بیڑے سے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔
Advertisement
ائیر بس کمپنی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس بڑے طیارے کی کچھ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
Look who made a pitstop at @CSMIA_Official! The Airbus Beluga Super Transporter made its first appearance at #MumbaiAirport and left us all awestruck. Tell us what you think of its unique design.#GatewayToGoodness #Beluga #Aviation #PlaneSpotting #AviationDaily #Airbus pic.twitter.com/T4W1OCkduG
— CSMIA (@CSMIA_Official) November 22, 2022
واضح رہے کہ یہ جہاز دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیاروں میں سے ایک ہے، جس کی ناک بیلوگا وہیل جیسی ہے۔
Advertisement
یہ گاہکوں کو مختلف شعبوں کے لیے بڑے کارگو ٹرانسپورٹ حل پیش کرتا ہے، بشمول خلائی، توانائی، فوجی، ایروناٹکس، میری ٹائم اور انسانی ہمدردی کے شعبے کے لیے کارگو ٹرانسپورٹ کی خدمات پیش کرتا ہے۔
ایئر بس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ طیارہ 56 میٹر لمبا اور 45 میٹر چوڑا ہے۔
اتوار کو، ہوائی جہاز کولکتہ کے ہوائی اڈے پر اترا، جو شہر کے اندر اور باہر جانے والے لوگوں کے لیے فوری طور پر ایک نمائش بن گیا۔
وہیل کی شکل کا طیارہ صبح 12.30 بجے کے قریب احمد آباد سے کولکتہ ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے اور عملے کے آرام کے لیے پہنچا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی نے ہوائی اڈے کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طیارہ، جو کہ دنیا کے اس حصے کا نایاب سیاح ہے، آج رات تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو گا۔
Advertisement