تنزانیہ میں تیز رفتار بس کی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرنگا مبیا ہائی وے پر دارالسلام سے مبیا جانے والی ایک مسافر بس نے خرابی پیدا ہونے والے ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جب امدادی کاروائیاں جاری تھیں تو ایک اور ٹرک زخمیوں اور امداد فراہم کرنے والوں سے ٹکرا گیا۔
ایرنگا علاقے کے پولیس چیف ایلن بوکمبی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کا علاج ایرنگا کے علاقائی اسپتال میں جاری ہے جبکہ دوسری جانب تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے۔
Advertisement