پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے قومی ٹیم میں شان مسعود پر محمد حارث کو ترجیح دینے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
پی ایس ایل کے ابھرتے ہوئے اسٹار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا،انہیں نمبر 5 پوزیشن پر بیٹنگ کرنی تھی تاہم جب ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو گیا تو دوسرے بلے بازوں کو ان پر ترجیح دی گئی۔
راشد لطیف نے کہا کہ شان مسعود کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے کیونکہ وہ اوپنر ہیں لیکن محمد حارث کو مڈل آرڈر میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے حالانکہ وہ اوپنر ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا تھا کہ محمد وسیم مڈل آرڈر بلے باز نہیں، وہ ایک اوپنر ہیں لیکن اگلے دن محمد حارث اپنی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی کی بنیاد پر مڈل آرڈر میں شامل ہو گئے، مجھے یہ پسند نہیں آیامجھے برا لگا۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ ایک طرف، آپ کہہ رہے ہیں کہ شان مسعود مڈل آرڈر میں نہیں کھیل سکتے، دوسری طرف، آپ کے پاس ایک بلے باز ہے، جس نے پی ایس ایل میں مڈل آرڈر میں اوپنر کے طور پر پرفارم کیا، آپ اس کا جواز کیسے پیش کرتے ہیں؟
Advertisement