ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ

41

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم واپس اپنے گھر روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/windiescricket/status/1536201358059130886?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536201358059130886%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1098545

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سیریز 3 صفر سے اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان نے ملتان میں سیریز کلین سوئپ کرتے ہوئے آئندہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کر لئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }