پاکستان جونیئر لیگ کی فرنچائز فیس مقرر

44

پاکستان جونیئر لیگ کی فرنچائز فیس مقرر

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی فرنچائزز کے لیے 14 کروڑ روپے فیس مقرر کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں فرنچائز خریدنے کی قیمت کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

رمیز راجہ کا ڈریم پراجیکٹ اکتوبر میں شروع نے جارہا ہے جس کے لیے بورڈ نے فرنچائز کی بنیادی قیمت 0.7 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 کروڑ روپے فیس مقرر کی ہے۔

دوسری جانب فرنچائزز مالکان نے بورڈ سے فرنچائز بیس فیس معاف کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ کچھ فرنچائزز نے قیمت کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

تاہم پی سی بی نے ان کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے کیونکہ بورڈ نے فرنچائز فیس کو حتمی شکل دے دی ہے۔

فرنچائز مالکان کا کہنا تھا کہ اگر فرنچائز فیس معاف کر دی جائے تو ان کے پاس کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مزید فنڈز ہوں گے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز سمیع الحسن نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے وقف ہوگا جبکہ انہوں نے 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا تصور حال ہی میں پیش کیا گیا تھا جس کے ذریعے کرکٹ بورڈ 100 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جن کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }