ناٹنگھم ٹیسٹ:جونی بیرسٹو کی سینچری ،انگلینڈ نے میچ جیت لیا

70

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی  5 وکٹوں ے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے جونی بیرسٹو نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لئے قیمتی 136 رنز بنائے،کپتان بین اسٹوکس 75 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور میٹ ہینری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 284 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر ڈیرل مچل دوسری اننگز میں بھی سب سےزیادہ 62 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ول ینگ 56 اور ڈیوون کونوے 52 بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔مائیکل بریسویل 25، ٹام بلنڈیل 24، میٹ ہینری 18 اور ٹرینٹ بولٹ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ٹام لیتھم 4، ہینری نکلز 3، کائل جیمیسن ایک اور ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 3، جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے 2،2 جبکہ جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 14 رنز کےخسارے پر 539 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کا آغاز 473 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا  تھا تاہم انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہھر سکے  تھے اور پہلے سیشن میں ہی آل آؤٹ ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 176 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ اولی پوپ نے بھی 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ایلکس لیس 67، بین فوکس 56 اور کپتان بین اسٹوکس 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5، مائیکل بریسویل نے 3 اور میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کی شاندار سنچریز کی بدولت 553 رنز بنائے تھے۔

ڈیرل مچل  190 اور ٹام بلنڈیل106 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔مائیکل بریسویل 49، ول ینگ 47 اور ڈیوون کونوے 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہےتھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 3، اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں  بھی مہمان ٹیم کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی

3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔دونوں ٹیمو ں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 23 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }