جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کلائی کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹرپر کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی کلائی کی انجری سے صحت یاب ہونے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پروٹیز کا طبی عملہ ان کی پیشرفت کا جائزہ لینا جاری رکھے گا اور مقررہ وقت میں بھارت کے خلاف چوتھے میچ میں ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے آل راأنڈر ایڈن مکرم کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے۔
Wicket-keeper batsman, Quinton de Kock, has made a marked improvement in his recovery from a wrist injury. The Proteas’ medical staff will continue to assess his progress and make a decision on his availability for match four in due course.#BePartOfIt
Advertisement
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) June 15, 2022
کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا کہ کہ وہ 7 دن قرنطینہ میں گزاریں گے ۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے،جس کے ابتدائی 3 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور جنوبی افریقہ کوبھارت کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ17 جون کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔