راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ نن چکو کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے

144

راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ نن چکو کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے نن چکو کا 13 واں مجموعی طور پر 78 واں  ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں۔

پاکستان کے لیے دنیا میں  سب سے زیادہ ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نن چکو کیٹیگری میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیے اس مرتبہ انہوں نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست دی۔

دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے  انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ نن چکو  ٹرائی اینگل اسٹیپ کرنے کا ریکارڈ  چھین لیا  جنھوں نے ایک منٹ میں 79 مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا لیکن محمد راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کر کے اپنی برتری ثابت کی اور چراغ لوکھا کو شکست دی۔

 اس طرح ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

Advertisement

 نن چکو مقابلوں میں راشد نسیم اس پہلے امریکا اور چائنہ کو بھی شکست دے چکے ہیں۔

 انگلینڈ کے چراغ لوکھا ماشل آرٹس  کی بہت سی کیٹیگری میں ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

راشد نسیم اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ راشد نسیم کو اب تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }