– بول نیوز

31

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر دوبارہ کاؤنٹی چیمپئین شپ میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر انگلینڈ میں انگلش کاؤنٹی میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلیں گے،محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لئے انگلش کاؤنٹی گلوسٹر شائر کا حصہ بن گئے ہیں۔

گلوسٹرشائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، نسیم شاہ والد کی علالت کی وجہ سے واپس وطن  آگئے ہیں۔

گلوسٹر شائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے کلئیرنس کے منتظر ہیں جو جلد متوقع ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }