برطانوی پولیس نے رکن پارلیمنٹ کوسات سال تک خواتین کی عصمت دری کرنے اورجنسی تشدد کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پولیس نے ایک پچاس سالہ شخص کو گرفتارکیا ہے جس پر2002 سے 2009 تک خواتین کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد اورغیر مہذب برتاؤ کرنے کے سا تھ ساتھ اختیارات اورپبلک آفس کے ناجائزاستعمال کا الزام عائد ہے۔
بیان کے مطابق مذکورہ رکن اسمبلی خو پر عائد کیے جانے والے عائد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ رکن اسمبلی کی شناخت ظاہرنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رکن کے خلاف تحقیقات کا آغازجنوری 2020 میں اس وقت کیا گیا جب اسکاٹ لینڈ یارڈ کو متعدد خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی اخبار سنڈے میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ اس وقت برطانیہ کے 56 ارکان پارلیمنٹ نامناسب تبصرے کرنے سے لے کرتشدداورجنسی زیادتی کے الزامات کاسامنا کررہے ہیں۔
Advertisement
جب کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ جنسی زیادتی و تشدد میں ملوث ارکان کومعطل کرنے پر اتفاق رکھتے ہیں۔