وسیم اکرم نے 1996 کے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ نہ کھیلنے کی وجہ بتادی
Advertisement
وسیم اکرم انجری کے باعث 1996 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
1996 میں بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نہیں کھیلے تھے جس پر ان سے کئی مرتبہ سوالات بھی ہوئے ہیں جب کہ اس حوالے سے مختلف قسم کی باتیں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
وسیم اکرم بہت پرسکون کھلاڑی ہیں لیکن اس مرتبہ سوال پوچھنے پر وہ غصے میں آگئے اور کہا کہ یہ بات انہیں بہت تکلیف دیتی ہے۔
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مرتبہ نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں کیونکہ اس وقت آپ میں سے بہت سے لوگ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب کوئی پاکستانی مجھ سے اس بارے میں پوچھتا ہے تو یہ بہت ہی شرمناک بات ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں میچ سے تین دن قبل زخمی ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میں نے 34 رنز اسکور کیے تھے، جب میں ڈین نیش کی گیند پر سوئپ کرنے لگا تو فائن ٹانگ اوپر کی جانب آگئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے‘۔
Advertisement
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے سینے میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا جسے ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگے، وقار یونس یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے اس وقت جان بوجھ کر پریس کو نہیں بتایا تاکہ بھارت کو علم نہ ہو کہ ہمارا اہم کھلاڑی زخمی ہے۔
Advertisement
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ وقار یونس نے صبح خود دیکھا تھا کہ میں نے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے چھ درد کش انجیکشن لگوائے تھے لیکن ان سے بھی کام نہیں بنا تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں وسیم اکرم کی جگہ عطاء الرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جنہوں نے بھارت کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
Advertisement