آئرلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کپتان اور آئی سی سی ایسویس ایٹ پلیئر آف دی ایئر ولیم پورٹر فیلڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹر فیلڈ نے اس ہفتے کے شروع میں کرکٹ آئرلینڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، جس کا باضابطہ اعلان آج کیا گیا۔
Ireland’s first-ever Test captain and former ICC Associate Player of the Year has announced his retirement after a career spanning 16 years.
Details https://t.co/meaI1wxP3U
— ICC (@ICC) June 16, 2022
Advertisement
انہیں 2008 میں کپتان مقرر کیا گیا اور ٹیم کے بھرپور دور میں 250 سے زائد مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کی، پورٹر فیلڈ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی قیادت کی۔
پورٹر فیلڈ نے دو کرکٹ ورلڈ کپ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی قیادت کی۔
کپتانی چھوڑنے کے بعد سے، پورٹر فیلڈ آئرلینڈ ون ڈے کرکٹ کے رکن رہے، حال ہی میں انہوں نے گزشتہ سال سائیڈ کی سپر لیگ مہم میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف نصف سنچریاں بنائیں۔
واضح رہے کہ ولیم پورٹر فیلڈ نے 148 ون ڈے میچز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی اور 4343 رنز بنائے جس میں 11 سینچریاں اور 20 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے آئرلینڈ کے لئے 61 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 1079 رنز بنائے جس میں 3 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
پورٹر فیلڈ کی نظریں اب کوچنگ پر مرکوز ہیں ، وہ پہلے ہی کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر اور واروکشائر کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔