چمپئینز ٹرافی میرے کیرئیر کی سب سے بڑی کامیابی ہے، شاداب خان

42

آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان نے 2017 میں اوول میں ہونے والے ایک حیران کن چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اپنے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

دفاعی چمپئین انڈیا کو پاکستان نے 339 رنز کا ہدف دیا تھا، بھارت نے  4 جون کو ایجبسٹن میں اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم شکست دی تھی۔

بھارت پاکستان کے چار وکٹوں پر 338 رنز کے جواب میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس میں فخر زمان کے 114 رنز تھے۔

اس یادگار اور تاریخی لمحے کو یاد کرتے ہوئے شاداب خان نے پی سی بی کی ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ میرے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1538084106545905666?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538084106545905666%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricwick.net%2Fnews%2F14329%2FEnglands-leading-wickettaker-Katherine-Brunt-decides-to-call-it-quits-from-Test-cricket

Advertisement

شاداب خان نے کہا کہ اس کامیابی نے ایک کھلاڑی کے طور پر اور میدان سے باہر میری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا، اور نوجوان کے طور پر یہ کامیابی میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔

شاداب کا کہنا تھا کہ جب ہم نے بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلا، جس میں پاکستان ہار گیا، مجھے اندازہ تھا کہ میری طاقتیں کیا ہیں۔

شاداب کے مطابق جب آپ پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا شروع کرتے ہیں، تو دوسری ٹیموں نے آپ کو ایکشن میں نہیں دیکھا ہوتا اور یہی میرے اور میری ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔

شاداب نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں یوراج سنگھ اور کیدار جادھو کی وکٹیں حاصل کی تھیں کیونکہ ہاردک پانڈیا کو چھوڑ کر ہندوستان کی بلے بازی کچھ نہیں کر سکی۔

“ہندوستان کے خلاف کھیلنے کا ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے اور جب دونوں ٹیمیں آئی سی سی فائنل میں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو یہ دباؤ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔ بھارت کو ہرانے سے بڑا کوئی کارنامہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }