ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ:شان مسعود کی میچ وننگ کارکردگی کا سلسلہ جاری

52

ڈربی شائر فالکنز اور برمنگھم بیئرز کے درمیان اتوار کو وائٹلٹی بلاسٹ 2022 کے نارتھ گروپ کے کھیل میں، ڈربی شائر نے 160 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

تفصیلات کےم طابق ڈربی شائر فالکنز کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی جیت تھی،کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر کپتانی کا حق ادا کیا اور 45 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں شان مسعود اور ریس نے 33 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اس طرح ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

میچ میں شان مسعود نے اپنی حکمت عملی کا اچھے سے استعمال کیا اور مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }