قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے کامیاب ترین فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد تازہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ایک این جی او کی جانب سے لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں ایک سلیبریٹی چیریٹی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
وسیم اکرم جنہیں اپنے دور جوانی میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے جانا جاتا تھا آج 56 سال کی عمر میں بھی ویسی ہی کمال بولنگ کرنے کا فن رکھتے ہیں۔
چیریٹی میچ میں وسیم اکرم نے شاندار ان سوئنگنگ یارکر گیند پر انگلینڈ کے سابق بلے باز مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کردیا۔
A classic @wasimakramlive inswinging yorker is too good for Michael Atherton!
Advertisement
These legends are playing in the @WellbeingofWmen Celebrity Charity Match in remembrance of the great Shane Warne pic.twitter.com/7GwcCL97kP
— Cricket District (@cricketdistrict) June 19, 2022
انہوں نے صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی اپنی جوانی کی جھلک دکھائی اور صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کھیلی۔