ایرو ہیڈ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 ملین ڈالرز مختص

59

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے منتخب کردہ امریکن فٹ بال اسٹیڈیم ایرو ہیڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر کنساس سٹی میں واقع ایرو ہیڈ اسٹیڈیم ان 11 این ایف ایل اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

ایرو ہیڈ اسٹیڈیم امریکن فٹ بال کے میچز کے لئے مشہور ہے جو 1972 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

کنساس سٹی کے مئیر کوئٹن لوکاس نے ورلڈ کپ کے اخراجات کے بارے میں ٹویٹر پر صحافی سیلسا کالکال کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ اپ گریڈ کے لئے رقم عوامی فنڈز اور نجی فنڈ ریزنگ سے آئی گی۔

مئیر کوئٹن لوکاس نے کہا کہ ٹرومین اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیم کی لیز 2031 تک ہے.

واضح رہے کہ اسٹیڈیم چیفس کے چئیرمین مارک نے حال ہی میں کہا تھا کہ ٹیم کنساس سٹی سے مضافات میں ایک نئے اسٹیڈیم میں جا سکتی ہے۔

Advertisement

امریکی اخبار کی توسط سے مئیر لوکاس نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایرو ہیڈ اسٹیڈیم کی مرمت اور تزئین و آرائش پر 50 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔

ایرو ہیڈ اسٹیڈیم کو 2021 کے  سیزن میں اپ گریڈ کرنے کے لئے 13 ملین ڈالرز ملے تھے۔

اسٹیڈیم کے ترجمان ڈونووین نے کہا ابھی ہماری توجہ 2023 کا نیشنل فٹ بال لیگ ہے، لیکن ایرو ہیڈ اسٹیڈیم میں بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے۔

ترجمان ڈونووین نے مزید کہا کہ ہم اسے درست کرنے اور پھر عوام کے سامنے لانے کے لئے توجہ مرکوز کریں گے، اور اس اسٹیڈیم کو نئے انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2026 پہلی بار تین ملکوں کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }