پی سی بی:بورڈ آف گورنرز کا 69واں اجلاس کل لاہور میں ہوگا- بول نیوز

53

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 69 واں اجلاس 23 جون بروز جمعرات ساڑھے 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں اہم  امور پر بات چیت جائے گی جس میں چیئرمین پی سی بی،سی ای او،سی او او،چیف فائنینشل آفیسر(سی ایف او) رپورٹس پیش کریں گے۔

اجلاس میں پی سی بی کا 23-2022  کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز  کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز (سی اے اے) کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے،اور کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام محکموں سے اپڈیٹس لی جائیں گی۔

دوسری جانب جمعہ 24 جون کو پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ میڈیا کانفرنس میں بی او جی اجلاس کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

میڈیا کانفرنس 11:15 پر شروع ہوگی اور پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }