ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں امریکی فنکارانہ تیراک انیتا الواریز کو پول میں بے ہوش ہونے کے بعد کوچ نے بچایا
امریکہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ تیراک دوران تیراک سانس نہیں لے رہی تھی اور بوڈاپیسٹ میں سولو فری فائنل میں اپنی معمول کی تیراکی مکمل کرنے کے بعد پول میں ڈوب گئیں۔
اس کے کوچ اینڈریا فوینٹس نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے پول میں چھلانگ لگائی اور الواریز کو پانی سے باہر نکالا، الواریز کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسٹریچر پر لے جایا گیا۔
امریکی تیراکی ٹیم نے بعد میں فوینٹس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ الواریز کی طبعیت اب بہتر ہے اور وہ اب اچھا محسوس کر رہی ہے۔
الواریز اس سے قبل پچھلے سال بارسلونا میں اولمپک کوالیفائر کے دوران معمول کے مطابق بیہوش ہو گئی تھیں، اس موقع پر فوینٹس نے بھی اسے بچایا تھا۔
تازہ ترین واقعے کے بارے میں، فیوینٹس نے کہا: “انیتا ٹھیک ہے – ڈاکٹروں نے تمام ضروری چیزیں چیک کیں اور سب کچھ نارمل ہے، اس کے دل کی دھڑکن، آکسیجن، شوگر لیول، بلڈ پریشر وغیرہ۔ سب ٹھیک ہے۔
Advertisement
فیوینٹس نے مزید کہا کہ ہم بعض اوقات بھول جاتے ہیں کہ یہ دیگر اعلیٰ برداشت والے کھیلوں جیسے کہ میراتھن، سائیکلنگ، کراس کنٹری میں ہوتا ہے۔
فیوینٹس کے مطابق ہم سب نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جہاں کچھ اتھلیٹس فائنل لائن تک نہیں پہنچ پاتے اور دوسرے وہاں تک پہنچنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔