انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بلے بازوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی جئنکنگ جاری کر دی ہے،جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے،ڈیوڈ ملان چوتھے،آسٹریلیا کےایرن فنچ پانچویں،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوےچھٹے،بھارت کے ایشان کشن ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
Another record for Babar Azam 👊
All the changes in this week's @MRFWorldwide men's rankings 👇
— ICC (@ICC) June 29, 2022
اس کے علاوہ سری لنکا کے پاتھم نسنکا آٹھویں،مارٹن گپٹل نویں جبکہ جنوبی افریقہ کے ریسی ونڈر ڈوسن دسویں نمبر پر موجود ہے۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ توڑنے سے چند قدم دور
دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔