جوز بٹلر انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

195

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے  جوز بٹلر  کو وائٹ بال  ٹیم  کا کپتان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے اوئن مورگن کی جگہ لیں گے۔

انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کی سفارش کے بعد جوز بٹلر کی بطور کپتان تقرری کی منظوری دی گئی۔

جوز بٹلر ایک دہائی سے زائد عرصے سے انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 2011 میں کھیلا  تھا اور اس کے ایک سال بعد ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

ڈیبیو کے بعد سے وہ وائٹ بال ٹیموں کا لازمی حصہ رہے ہیں اور 2015 سے  بطور نائب کپتان ذمہ داریاں نبھارہے تھے جس دوران انہوں 9 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1542519996810526721

جوز بٹلر نے 151 ون ڈے میچز میں 41.20 کی اوسط سے 4120 رنز بنائے جس میں 10 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ 88  ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 34.51 کی اوسط سے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

وہ ڈیوڈ ملان اور ہیتھر نائٹ کے ہمراہ انگلینڈ کی جانب سے  تینوں فارمیٹس میں سنچریاں  بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }