پھلوں کے بادشاہ آم کی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں نمائش۔

وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی شرکت۔

172
پاکستانی آم قدرتی ذائقے اور منفردخوشبو کی بنا پر پوری دنیا میں منفردمقام رکھتے ہیں ۔(قونصل جنرل حسن افضل خان)۔
دبئی(اردوویکلی)::قونصل جنرل آف پاکستان برائے دبئی وشمالی امارات محترم جناب حسن افضل کی سرپرستی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں پاکستانی آم فیسٹول کاانعقادکیاگیا،پاکستان کے قومی فروٹ آم کے اس فیسٹول کے پہلے دن کاافتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے رواداری وبقائے باہمی متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا۔اس موقع پر چارج ڈی افئیرزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروز گوندل،مختلف ممالک کے سفارتکار،اعلیٰ سرکاری حکام،پاکستان بزنس کونسل دبئی /ابوظہبی کے نمائندے،غیر ملکی معززین اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادبھی موجودتھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہاکہ اس 2روزہ مینگوفیسٹول کامقصدتجارت کے مواقعوں کوفروغ دینااوردنیابھرمیں پاکستانی آم جوذائقے میں ثانی نہیں رکھتے کی برآمدکوفروغ دیناہے۔ دنیا بھر میں پاکستان آموں کی ایکسپورٹ والا 5واں بڑاملک ہے متحدہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب ،انگلینڈ،کینڈا،امریکہ ،ہانگ کانگ ،یورپی یونین پاکستانی آموں کے درآمدکندگان ممالک میں شامل ہیں برآمدتقریب میں پاکستانی آموں سے تیارکردہ پکوان بھی پیش کیئے گئے جس نے مہمانوں کوزردپھل کے حیرت انگیزذائقے کا تجربہ کرنے کاموقع فراہم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }