پی سی بی کا پی ایس ایل طرز کی ویمنز لیگ کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل طرز کی ویمنز لیگ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج افتتاحی ویمنز لیگ کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز مارچ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
pic.twitter.com/yXC14xj2ir
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2022
Advertisement
ویمنز لیگ میں 4 ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ ویمنز لیگ کے میچز پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتھ 3 مارچ سے 18 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
Advertisement
ویمنز لیگ کی ہر ٹیم میں 12 مقامی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گی جب کہ مجموعی طور پر 13 میچز منعقد ہوں گے جن میں سے 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
ویمنز لیگ کا فائنل میچ پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل سے ایک دن قبل کھیلا جائے گا جب کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ویمنز لیگ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے جو نوجوان خواتین کرکٹرز کو اس عظٰیم کھیل کی طرف راغب کرے گی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’لیگ سے ہماری موجودہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ان میچز کی کوریج اور فروغ دینے کے لیے ویمنز لیگ کے میچز پی ایس ایل 8 کے میچز سے ایک دن قبل منعقد ہوں گے‘۔
رمیز راجہ کہتے ہیں اس ایونٹ کا مقصد پاکستان کو تمام فارمیٹس اور صنفوں میں ایک مضبوط کرکٹ کھیلنے والا ملک بنانا ہے، ہم اپنی کرکٹ اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے نہ صرف پرکشش برانڈز بنا رہے ہیں بلکہ اس ٹورنامنٹ سے ہماری خواتین کرکٹرز کو بھی کیریئر کے مواقع فراہم ہوں گے۔
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کرکٹرز ہائی پریشر ایونٹس میں جتنا زیادہ حصہ لیں گی، اتنا ہی زیادہ سیکھیں گی۔ پی سی بی خواتین کو بااختیار بنانے کا مضبوط حامی ہے۔
Advertisement
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ’ہمارے ملک کی 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، انہیں شامل کرکے ہم اپنے ملک کی معاشی اور سماجی خوشحالی میں اضافہ کریں گے‘۔
واضح رہے کہ اس سیزن کے آغاز میں پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
Advertisement