جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

43

جنوبی افریقہ اسکواڈ کے اہم کھلاڑی آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریئس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریئس بھارت کے خلاف ون ڈے اور آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے پریٹوریئس بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں اور آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔

آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریئس جو گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے لیے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، اس ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے منصوبوں کا لازمی حصہ تھے۔

ڈوائن پریٹویئس نے 2022 میں اب تک آٹھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، 20.66 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ بلے سے نیچے آرڈر کے ساتھ تیز رنز بنائے۔

Advertisement

سی ایس اے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شعیب منجرا نے کہا کہ چوٹ کی نوعیت کے لیے سرجیکل مداخلت کی ضرورت ہے اور ڈوائن جنوبی افریقہ پہنچنے پر کرکٹ جنوبی افریقہ کے نامزد ہینڈ سرجن سے مشورہ کریں گے۔

شعیب منجرا نے کہا کہ معمول کی بحالی کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ تیزی سے کرکٹ کھیلنے میں واپس آئے گا۔

پریٹوریئس نے منگل کو اندور میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا۔

پروٹیز نے ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑیوں مارکو جانسن اور اینڈائل فیہلوکوایو آل راؤنڈرز کے نام ریئے ہیں اور ان میں ممکنہ طور پر کسی ایک کو پریٹویئس کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ڈوائن پریٹوریئس جنوبی افریقہ کے دوسرے اہم کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن گزشتہ ماہ انگلی کی انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }