برطانیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار

141

برطانیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار

برطانیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار

لندن: برطانیہ میں گھریلوں گیس اور بجلی کے بلوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے معاشی ماہرین نے انرجی بحران سے نمٹنے کے لیے گرم پانی، ہیٹنگ سسٹم، گھر کی غیر ضروری لائٹس اور پانی کا استعمال کم سے کم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سرکاری و تاریخی عمارتوں کے ہیٹنگ سسٹم، گرم پانی اور لائٹس کے غیر ضروری  استمعال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانیہ میں بھی جرمنی جیسی پابندی کا طرز عمل اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں گرم پانی، موبائل ایئر کنڈیشنر اور فین ہٹر شامل ہیں۔

متوقع پابندیوں کے قوانین کے تحت گھریلو صارفین کو سال میں صرف اکتوبر سے مارچ تک ہیٹنگ سسٹم (ہٹر) کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

زیر غور قانون کے تحت لندن میں بھی جرمنی کی طرز پر پانی کی بچت کے پیش نظر تمام سوئمنگ پولز، جم، میوزیم کی لائٹس، پارکس کی لائٹس اور ان میں نصب آبشاریں، فوارے، غیر ضروری بجلی سے چلنے والی اشیاء ٹی وی و دیگر اشیاء سب کو بند کر دیا جائے گا۔

Advertisement

جبکہ یہ بات بھی سامنے میں آرہی ہے کہ عام گھروں کے بجلی کے بل پانچ سو پاؤنڈ ماہانہ تک جاسکتے ہیں جبکہ برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بحران کے نتیجے میں بلوں میں اضافہ برطانوی عوام کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔

Advertisement

مزدور تنظیموں کی جانب سے لندن ریلوے لائن پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ریلوے، ہسپتال اور بہت سے محکموں کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کی جائے گی جبکہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے برطانیہ کی تمام ورکرز یونین کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }