ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم میچ سے قبل اور بعد میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی خوشگوار موڈ میں ملاقاتیں اور تحفے تحائف شیئر کرنے کی ویڈیوز نے شائقین کے دل جیت لیے۔
کل میچ کے بعد حارث رؤف نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ویرات کوہلی نے انہیں اپنے آٹوگراف والی جرسی تحفے میں دی جس کی ویڈیو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کی گئی ہے۔
The match may be over but moments like these shine bright ✨👌
A heartwarming gesture by @imVkohli as he hands over a signed jersey to Pakistan's Haris Rauf post the #INDvPAK game 👏👏#TeamIndia | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/3qqejMKHjG
— BCCI (@BCCI) August 29, 2022
Advertisement
یاد رہے کہ میچ سےقبل ویرات کوہلی نے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم سے خوشگوار انداز میں ملاقات کی تھی۔
ویرات کوہلی کی اور قومی کپتان بابر اعظم کی ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی اور یوزویندرا چاہل نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Advertisement