سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کردی

88

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

حال ہی میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر ملکہ برطانیہ سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اسٹوری کے کیپشن میں ملکہ برطانیہ کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی وفات پر شوبز ستاروں کا اظہارِ افسوس

Advertisement

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر شوبز ستاروں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد ملکہ الزبتھ  96 سال کی عمر میں گزشتہ شب بالمورل میں انتقال کر گئیں۔

ملکہ کی وفات پر جہاں سب لوگ افسردہ ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی ملکہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا  شیٹی نے ملکہ برطانیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ملاقات کی ایک یادگار تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ آپ کی زندگی کیسی ناقابل یقین حد تک متاثر کن رہی، ایسی شاندار  صحبت میں ہونا اعزاز کی بات تھی۔

Advertisement

برطانوی گلوکار ایلٹن جان، ماڈل و اداکارہ  کلا کاردیشین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر ملکہ کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج ِ تحسین پیش کیا ہے۔

چیئر مین  پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہماری پیاری ملکہ کی موت پر شاہی خاندان کے ساتھ گہری تعزیت، جس نے عوامی زندگی میں تمام اہم اور تیزی سے نایاب خصوصیات فرائض ، شائستگی، نظم و ضبط، وقار، عزم، مستقل مزاجی کو مجسم کیا۔

Advertisement

 

Advertisement

View this post on Instagram

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

Advertisement

مشہور ویب سیریز اسٹرینجرتھنگز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے بھی سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر دلی افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

View this post on Instagram

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

 

A post shared by Millie Bobby Brown (@milliebobbybrown)

Advertisement

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان ،انوشکا شرما، سشمیتا سین اور کمال حسن سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں نے ملکہ الزبتھ کے آخری سفر کے لیے دعا کی اور ان کی موت پر افسوس کیا۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔

Advertisement

ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

برطانیہ الزبتھ کی تدفین لندن برج آپریشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی جبکہ ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے اور ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }